مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ بِثُلُثِ مَا يَخْرُجُ مِنْ زَرْعِهِ . باب: جو شخص اپنی زرعی پیداوار کا ایک تہائی حصۃ صدقہ کر دے
حدیث نمبر: 4366
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا بَيْنَا هُوَ يَسْقِي زَرْعًا إِذْ رَأَى غَيَابَةً بَرَهًا فَسَمِعَ فِيهَا صَوْتًا : أَنِ اسْقِ أَرْضَ فُلَانٍ . فَاتَّبَعَ الصَّوْتَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي سُمِّيَتْ فَسَأَلَ صَاحِبَهَا : مَا عَمَلُكَ فِيهَا ؟ قَالَ : إِنِّي أُعِيدُ فِيهَا ثُلُثًا ، وَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثٍ ، وَأَحْبِسُ لِأَهْلِي ثُلُثًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص اپنے کھیت کو پانی دے رہا تھا ، اسی دوران اس نے ایک بادل دیکھا اس نے اس بادل میں ایک آواز سنی کہ تم فلاں شخص کی زمین کو سیراب کرو ، وہ شخص اس آواز کے پیچھے چل پڑا ، یہاں تک کہ وہ اس زمین تک پہنچ گیا ، جس زمین کا نام لیا گیا تھا ، اس نے اس زمین کے مالک سے دریافت کیا : تم اس زمین میں کیا طریقہ اختیار کرتے ہو ؟ اس نے بتایا : ایک تہائی حصہ میں اس میں دوبارہ لگا دیتا ہوں ، ایک تہائی حصہ صدقہ کر دیتا ہوں ، اور ایک تہائی حصہ اپنے اہل خانہ کے لئے روک لیتا ہوں ۔