مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ باب: زکوۃ کا فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 4326
وَعَنْ عَلْقَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُمْ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ تَمَامَ إِسْلَامِكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَلَفْظُ الْكَبِيرِ : " إِنَّ مِنْ تَمَامِ " . وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علقمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : تمہارے اسلام کی تکمیل میں یہ بات شامل ہے کہ تم اپنے اموال کی زکوۃ ادا کرو ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ معجم کبیر کے الفاظ یہ ہیں : ” تکمیل میں سے “ اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جو معروف نہیں ہے ۔