حدیث نمبر: 4321
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ قَالَ : رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ : " يَا صَاحِبَ الْقَبْرِ ، انْزِلْ مِنْ عَلَى الْقَبْرِ لَا تُؤْذِي صَاحِبَ الْقَبْرِ وَلَا يُؤْذِيكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قبر پر بیٹھے دیکھا ، تو ارشاد فرمایا : ” اے قبر پر بیٹھنے والے ! قبر پر سے نیچے اتر آؤ ، اور قبر والے کو اذیت نہ پہنچاؤ ، اور نہ ہی وہ تمہیں اذیت پہنچائے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4321
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف