مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ زِيَارَةِ الْقُبُورِ . باب: قبروں کی زیارت کرنا
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا ، وَاجْعَلُوا زِيَارَتَكُمْ لَهَا صَلَاةً عَلَيْهِمْ ، وَاسْتِغْفَارًا لَهُمْ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا مِنْهَا وَادَّخِرُوا ، وَنَهَيْتُكُمْ عَمَّا يُنْبَذُ فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ فَانْتَبِذُوا وَانْتَفِعُوا بِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اب تم ان کی زیارت کرو اور اپنی ان کی زیارت کو ان لوگوں کے لئے رحمت اور ان لوگوں کے دعائے استغفار بناؤ اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا اب تم اسے کھا بھی لو اور ذخیرہ بھی کرو اور میں نے تمہیں اس چیز سے منع کیا تھا جو دباء یا حنتم یا نقیر میں نبیذ تیار کی جاتی ہے اب تم ( ان برتنوں میں ) نبیذ تیار کر لو اور ان کے ذریعے نفع حاصل کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔