مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ زِيَارَةِ الْقُبُورِ . باب: قبروں کی زیارت کرنا
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ، وَعَنِ الْأَوْعِيَةِ ، وَأَنْ تُحْبَسَ لُحُومُ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ ، ثُمَّ قَالَ : " إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا ، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِيهَا ، وَاجْتَنِبُوا مَا أَسْكَرَ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَحْتَبِسُوا فَوْقَ ثَلَاثٍ فَاحْتَبِسُوا مَا بَدَا لَكُمْ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ النَّابِغَةِ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : لَمْ يَصِحَّ حَدِيثُهُ عَنْ عَلِيٍّ فِي الْأَضَاحِيِّ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے سے ، مخصوص قسم کے برتنوں سے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اب تم ان کی زیارت کرو کیونکہ یہ تمہیں آخرت کی یاد دلائیں گی میں نے تمہیں مخصوص قسم کے برتنوں میں پینے سے منع کیا تھا ، تو تم اس چیز سے اجتناب کرو جو نشہ آور ہو ، اور میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع کیا تھا اب جتنا تمہیں مناسب لگے تم اسے روک کے رکھو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیعہ بن نابغہ ہے ۔ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں : قربانی کے گوشت کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس کی نقل کردہ روایت مستند نہیں ہے ۔