حدیث نمبر: 4298
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : أَخْبَرَنِي أَخِي قَالَ : أُصِيبَ أَبُوكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَأَمَرَ بِهِ ابْنُ الزُّبَيْرِ ، فَدُفِنَ فِي مَسْجِدِ الْكَعْبَةِ ، ثُمَّ أَمَرَّ الْخَيْلَ عَلَى قَبْرِهِ لِئَلَّا يُرَى أَثَرُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَعُثْمَانُ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ . ¤
محمد محی الدین

عثمان بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : میرے بھائی نے مجھے یہ بات بتائی کہ تمہارے والد عبدالرحمن سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ شہید ہو گئے تھے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ان کے بارے میں حکم دیا تو انہیں مسجد کعبہ میں دفن کیا گیا پھر انہوں نے گھوڑوں کو ان کی قبر کے اوپر سے گزار دیا تاکہ اس کا نشان ختم ہو جائے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ عثمان نامی راوی کو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجنائز / حدیث: 4298
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف