مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَذَابِ فِي الْقَبْرِ . باب: قبر میں عذاب ہونا
حدیث نمبر: 4296
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ فَقَالَ : " إِنَّ صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ يُعَذَّبُ فِي غَيْرِ كَبِيرٍ " . ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ فَقَالَ : " لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ أَبِي جَبِيرَةَ قَالَ الْحُسَيْنِيُّ : مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا یعلی بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے ، جو کسی ایسے بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا ( جس سے بچنا مشکل ہو ) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا آپ نے ارشاد فرمایا : جب تک یہ تر رہے گی اس وقت تک اس کے عذاب میں تخفیف رہے گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن ابوجبیرہ ہے حسینی فرماتے ہیں یہ مجہول ہے ۔