مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الْقَبْرِ مِنْ تِلْقَاءِ رِجْلَيْهِ " . باب: میت کو دفن کرنا
حدیث نمبر: 4234
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو السَّكْسَكِيِّ قَالَ : خَرَجْنَا فِي جِنَازَةٍ ، فَإِذَا أَهْلُهَا يَدْخُلُونَ الْقَبْرَ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ ، فَقَالَ كَرْبٌ الْيَحْصَبِيُّ : قَالَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ لِكُلِّ بَيْتٍ بَابًا ، وَبَابُ الْقَبْرِ مِنْ تِلْقَاءِ رِجْلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ يُعْرَفُوا . ¤محمد محی الدین
صفوان بن عمر و سکسکی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ ایک جنازے میں شریک ہوئے جنازے کے اہل خانہ اسے قبر میں قبلہ کی سمت سے داخل کرنا چاہتے تھے تو کرب یحصبی نے یہ بات بیان کی سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر گھر کا کوئی دروازہ ہوتا ہے ، اور قبر کا دروازہ پاؤں کی سمت میں ہوتا ہے “ ۔