مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي نِيَّةِ الْمُؤْمِنِ وَالْمُنَافِقِ وَعَمَلِهِمَا . باب: مؤمن اور منافق کی نیت اور ان دونوں کے عمل کا بیان
حدیث نمبر: 419
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ ، وَعَمَلُ الْمُنَافِقِ خَيْرٌ مِنْ نِيَّتِهِ ، وَكُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى نِيَّتِهِ ، فَإِذَا عَمِلَ الْمُؤْمِنُ عَمَلًا ثَارَ فِي قَلْبِهِ نُورٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حَاتِمُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ دِينَارٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مؤمن کی نیت ، اس کے عمل سے بہتر ہوتی ہے ، اور منافق کا عمل ، اُس کی نیت سے بہتر ہوتا ہے ، اُن میں سے ہر ایک اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے ، لیکن جب مؤمن کوئی عمل کرتا ہے ، تو اُس کے دل میں نور پھیل جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حاتم بن عباد بن دینار ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔