مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4162
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَصَلِّ عَلَيْهِ وَأَوْرِدْهُ حَوْضَ رَسُولِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ : " وَبَارَكَ فِيهِ " . وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز جنازہ میں یہ پڑھتے ہوئے سنا : ” اے اللہ ! تو اس کی مغفرت کر دے تو اس پر رحمت نازل کر اور اسے اپنے رسول کے حوض پر لے آنا “ ۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” تو اس میں برکت رکھ دے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال ہے ، جسے ابوحاتم نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے ۔