مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ . باب: نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4153
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَمْ يُوَقَّتْ لَنَا فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ قِرَاءَةٌ وَلَا قَوْلٌ ، كَبِّرْ مَا كَبَّرَ الْإِمَامُ ، وَأَكْثِرْ مِنْ طِيبِ الْكَلَامِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہمارے لئے نماز جنازہ میں کوئی قرأت یا کوئی مخصوص دعا مقرر نہیں کی گئی ہے ، جب امام تکبیر کہے ، تو تم بھی تکبیر کہو ، اور عمدہ گفتگو کثرت کے ساتھ کرو ( یعنی اچھے الفاظ میں میت کے لئے دعا کرو ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔