مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الْقِيَامِ لِلْجِنَازَةِ . باب: جنازے کے لیے کھڑا ہونا
وَعَنْ حُسَيْنٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ - أَوْ عَنْ أَحَدِهِمَا - أَنَّهُ قَالَ : إِنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَجْلِ جِنَازَةِ يَهُودِيٍّ مَرَّ بِهَا عَلَيْهِ فَقَالَ : آذَانِي رِيحُهَا . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قَوْلَهُ : آذَانِي رِيحُهَا ، وَحَدِيثُ حُسَيْنٍ لَيْسَ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْهُمْ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یا ان دونوں حضرات میں سے کسی ایک کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : ” ایک یہودی کا جنازہ پاس سے گزرنے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے آپ نے ارشاد فرمایا : اس کی بو نے مجھے اذیت پہنچائی ہے “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کو امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اس کی بو نے مجھے اذیت پہنچائی ہے “ ۔ جبکہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث محدثین میں سے کسی اور نے نقل نہیں کی ہے
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔