مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ . باب: کفن کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ أَنَّ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ كُفِّنَ فِي ثَوْبَيْنِ ، بَعَثَنِي وَأَبَا مَسْعُودٍ فَابْتَعْنَا لَهُ كَفَنًا ; حُلَّةَ عَصْبٍ بِثَلَاثِمِائَةِ دِرْهَمٍ ، قَالَ : أَرِيَانِي مَا ابْتَعْتُمَا لِي ، فَأَرَيْنَاهُ ، فَقَالَ : مَا هَذَا لِي بِكَفَنٍ ، إِنَّمَا يَكْفِينِي رَيْطَتَانِ بَيْضَاوَانِ ، لَيْسَ مِنْهَا قَمِيصٌ ، إِنِّي لَا أَتْرُكُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى أَنَالَ خَيْرًا مِنْهُمَا أَوْ شَرًّا مِنْهُمَا ، فَابْتَعْنَا لَهُ رَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى : سَأَلْنَا أَبَا مَسْعُودٍ : مَا قَالَ حُذَيْفَةُ عِنْدَ الْمَوْتِ ؟ قَالَ : قَالَ : أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صِيَاحٍ إِلَى النَّارِ وَاشْتَرُوا لِي ثَوْبَيْنِ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں : سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیا گیا انہوں نے مجھے اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کو بھجوایا ہم نے ان کے لئے کفن خریدا ہم نے تین سو درہم کے عوض میں پٹی کا حلہ خریدا انہوں نے دریافت کیا : تم دونوں مجھے دکھاؤ کہ تم دونوں نے میرے لئے کیا خریدا ہے ؟ ہم نے وہ انہیں دکھایا تو انہوں نے فرمایا : یہ میرے کفن کے لئے مناسب نہیں ہے میرے لئے تو سفید رنگ کی دو چادریں کافی ہیں جن میں کوئی قمیص نہ ہو تھوڑی ہی دیر گزرنے کے بعد مجھے یا تو ان دونوں ( یعنی سادی چادروں ) سے زیادہ بہتر چیز مل جائے گی یا ان دونوں سے زیادہ بری چیز ملے گی راوی کہتے ہیں : تو ہم نے ان کے لئے دو سفید چادریں خرید لیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں : ہم نے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مرتے وقت کیا کہا: تھا انہوں نے جواب دیا : انہوں نے یہ کہا: تھا : میں اس چیخ و پکار سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو جہنم کی طرف لے جائے تم میرے لئے دو کپڑے خرید لو ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔