مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النَّوْحِ . باب: نوحہ کرنا
حدیث نمبر: 4029
وَعَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَحْمَدُ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میت کو اس چیز کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے ، جو اس پر نوحہ کیا جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم عبدی ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔