مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النَّوْحِ . باب: نوحہ کرنا
حدیث نمبر: 4022
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " النَّائِحَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى طَرِيقٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ ، سَرَابِيلُهَا مِنْ قَطِرَانٍ ، وَيَغْشَى وَجْهَهَا النَّارُ إِذَا لَمْ تَتُبْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” نوحہ کرنے والی عورت قیامت کے دن جنت اور جہنم کے درمیان موجود راستے پر ہو گی اس کی قمیص ، قطران تارکول کی مانند ایک چیز ) ہو گی ، اور اس کے چہرے ( یا اس کے وجود ) کو آگ نے ڈھانپ لیا ہو گا ، جبکہ اس نے ( مرنے سے پہلے دنیا میں ) توبہ نہیں کی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔