مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي النَّوْحِ . باب: نوحہ کرنا
حدیث نمبر: 4016
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ وَقَالَ : " لَيْسَ لِلنِّسَاءِ فِي الْجِنَازَةِ نَصِيبٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الصَّبَّاحُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے والی عورت اور اسے غور سے سننے والی عورت پر لعنت کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا : خواتین کا جنازے میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صباح ابوعبداللہ ہے ، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔