مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ . باب: اولاد کی موت کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ : هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَافُّونَ مِنْ أَجْلِي ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَنَاصَرُونَ مِنْ أَجْلِي ، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يُعْدِمُ اللَّهُ لَهُمْ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مَنْ صُلْبِهِمْ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں : شرحبیل بن سمط نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کریں گے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو ؟ تو انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میری محبت ان لوگوں کے لئے ثابت ہو جاتی ہے ، جو میری خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر صف بناتے ہیں اور میری محبت ان لوگوں کے لئے ثابت ہو جاتی ہے ، جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جو بھی مؤمن مرد یا مومن عورت اپنے تین سگے بچے جو ابھی بالغ نہ ہوئے ہوں ان کے انتقال کا سامنا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اس ( مومن مرد یا عورت ) کو جنت میں داخل کر دے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی منبہ بن عثمان ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔