مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَوْتِ الْفَجْأَةِ وَالْمَرَضِ قَبْلَ الْمَوْتِ . باب: اچانک موت اور موت سے پہلے بیمار ہونا
حدیث نمبر: 3883
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَوْتِ الْفَجْأَةِ فَقَالَ : " رَاحَةٌ لِلْمُؤْمِنِ ، وَأَخْذَةُ أَسَفٍ عَلَى الْفَاجِرِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ قِصَّةٌ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اچانک موت کے بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ مومن کے لئے راحت ہے ، اور فاجر شخص کے لئے افسوس ناک پکڑ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس میں پورا واقعہ ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید و صافی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔