مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَجْرِي عَلَى الْمَرِيضِ . باب: بیمار کے حوالے سے جو ( اجر و ثواب ) جاری رہتا ہے ؟
حدیث نمبر: 3809
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يُصَابُ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ إِلَّا أَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ يَحْفَظُونَهُ فَقَالَ : اكْتُبُوا لِعَبْدِي فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ مَا كَانَ يَعْمَلُ مِنْ خَيْرٍ مَا كَانَ فِي وَثَاقِي " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب بھی کوئی شخص اپنے جسم میں آزمائش ( یعنی بیماری ) میں مبتلاء ہوتا ہے ، تو اللہ تعالٰی اس کے محافظ فرشتوں کو حکم دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے : میرے بندے کے لئے روزانہ دن اور رات میں اس کے مطابق ( اجر و ثواب ) نوٹ کرو جو بھلائی کا کام یہ پہلے کیا کرتا تھا جب تک یہ میری بندش میں ( یعنی بیماری کا شکار رہتا ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔