مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحِقْدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: بغض ( دشمنی رکھنا) اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 377
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ النَّمِيمَةَ وَالْحِقْدَ فِي النَّارِ لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ مُسْلِمٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” چغلی اور بغض جہنم میں ہوں گے ، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں اکٹھے نہیں ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر ( محدثین کا ) اتفاق ہے ۔