مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ الشُّحُّ يَمْحَقُ الْإِسْلَامَ . باب: بخل ( آدمی کے ) اسلام کو مٹا دیتا ہے
حدیث نمبر: 376
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا يَمْحَقُ الْإِسْلَامَ مَحْقَ الشُّحِّ شَيْءٌ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ( آدمی کے ) اسلام کو کوئی بھی چیز ، اس طرح نہیں مٹاتی ہے ، جس طرح بخل مٹا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔