مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ . باب: بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3769
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَائِدُ الْمَرِيضِ فِي مَخْرَفَةِ الْجَنَّةِ ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : وَهُوَ مِمَّنْ لَا يَتَعَمَّدُ الْكَذِبَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بیمار کی عیادت کرنے والا جنت کے پھل چننے میں مصروف رہتا ہے ، اور جب وہ اس کے پاس بیٹھتا ہے ، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ ائمہ نے اسے ” ضعیف“ قرار دیا ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : یہ ان افراد میں سے ایک ہے ، جو جان بوجھ کر غلط بیانی نہیں کرتے ہیں ۔