مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ . باب: بیمار کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3765
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ " ، وَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى وِرْكِهِ هَكَذَا مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا ، " فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” بیمار کی عیادت کرنے والا رحمت میں غوطہ لگاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اپنے پہلو پر رکھا اور پھر ارشاد فرمایا : اس طرح وہ جاتے ہوئے اور واپس آتے ہوئے بھی ( رحمت میں ڈوبا رہتا ہے ) اور جب وہ بیمار کے پاس بیٹھتا ہے ، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں یہ مذکور ہے اسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن زید سے نقل کیا ہے ، اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔