مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ بُلُوغِ الدَّرَجَاتِ بِالِابْتِلَاءِ . باب: آزمائش کے نتیجے میں درجات تک پہنچنا
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْهَا بِعَمَلٍ ابْتَلَاهُ اللَّهُ فِي جَسَدِهِ ، فِي مَالِهِ أَوْ وَلَدِهِ ثُمَّ صَبَّرَهُ عَلَى ذَلِكَ حَتَّى يُبَلِّغَهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَأَحْمَدُ وَفِيهِ قِصَّةٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ وَأَبُوهُ : لَمْ أَعْرِفْهُمَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد بن خالد نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے یہ روایت نقل کی ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک بندے کے لئے جب اللہ تعالی کی طرف سے کوئی مقام طے ہو چکا ہو ، اور آدمی اپنے عمل کے ذریعے وہاں تک نہ پہنچ سکتا ہو تو اللہ تعالی اس شخص کو اس کے جسم یا اس کے مال یا اس کی اولاد کے حوالے سے آزمائش کا شکار کر دیتا ہے ، اور پھر اس آزمائش پر اسے صبر کی ، توفیق دیتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالی اس شخص کو اس مقام تک پہنچا دیتا ہے ، جو اللہ تعالی کی طرف سے اس کے لئے پہلے سے طے ہو چکا ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر معجم اوسط میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس میں پورا واقعہ ہے محمد بن خالد اور اس کے والدان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔