حدیث نمبر: 374
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ " . فَأَدَارَ دَارَةً وَاسِعَةً فِي الْأَرْضِ ، ثُمَّ أَدَارَ فِي وَسَطِ الدَّارَةِ دَارَةً ، فَقَالَ : الدَّارَةُ الْأُولَى الْإِسْلَامُ ، وَالدَّارَةُ الَّتِي فِي وَسَطِ الدَّارَةِ الْإِيمَانُ ، فَإِذَا زَنَى خَرَجَ مِنَ الْإِيمَانِ إِلَى الْإِسْلَامِ ، وَلَا يُخْرِجُهُ مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا الشِّرْكُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ يَسَارٍ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ . ¤
محمد محی الدین

فضل بن یسار بیان کرتے ہیں : میں نے محمد بن علی ( شاید اس سے مراد ، امام باقر ہیں ) کو سنا ، اُن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں سوال کیا گیا : زنا کرنے والا ، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، چوری کرنے والا ، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا ، تو محمد بن علی نے زمین پر ایک بڑا دائرہ بنایا ، پھر اس کے درمیان میں ایک اور دائرہ بنایا ، اور پھر یہ فرمایا : پہلے والا دائرہ اسلام ہے اور درمیان والا دائرہ ، ایمان ہے ، جب کوئی شخص زنا کرتا ہے ، تو وہ ایمان سے نکل کر اسلام کی طرف چلا جاتا ہے ، لیکن شرک کے علاوہ اور کوئی چیز اسے اسلام سے باہر نہیں کرتی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن یسار ہے ، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 374
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف۔
تخریج حدیث «اورده المؤلف فى كشف الاستار 117»