❮
❯
حدیث نمبر: 3725
وَعَنْ عُرْفُجَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا بِهِ زَمَانَةٌ فَسَجَدَ ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَتَاهُ فَتْحٌ فَسَجَدَ ، وَأَنَّ عُمَرَ أَتَاهُ فَتْحٌ فَسَجَدَ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَهْمِيُّ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مِسْعَرٍ .
محمد محی الدین

سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا ، جو اپاہج تھا ، تو آپ سجدے میں چلے گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی ، تو وہ سجدے میں چلے گئے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی ، تو وہ بھی سجدے میں چلے گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ فہمی ہے مسعر کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3725
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5268»