مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَوْلِهِ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَنَحْوِ هَذَا . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 370
وَعَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الصَّحَابَةِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ زَنَى خَرَجَ مِنْهُ الْإِيمَانُ ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
شریک نے ، ایک صحابی کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” جو شخص زنا کرتا ہے ، ایمان اس میں سے نکل جاتا ہے ، اگر وہ توبہ کر لے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ( راویوں کی ) ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔