مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الِاسْتِخَارَةِ . باب: استخارہ کا بیان
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اكْتُمِ الْخُطْبَةَ ثُمَّ تَوَضَّأْ فَأَحْسِنِ الْوُضُوءَ ثُمَّ صِلِّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَكَ ثُمَّ احْمَدْ رَبَّكَ وَمَجِّدْهُ ثُمَّ قُلِ : اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ فَإِنْ رَأَيْتَ فِي فُلَانَةٍ يُسَمِّيهَا بِاسْمِهَا خَيْرًا لِي فِي دُنْيَايَ وَآخِرَتِي فَاقْضِ لِي بِهَا أَوْ قَالَ فَاقْدُرْهَا لِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ . ¤سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” شادی کے پیغام کو پوشیدہ رکھو ، پھر تم وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرو ، پھر جو تمہارے نصیب میں اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے اتنی نماز ادا کرو ، پھر اپنے پروردگار کی حمد اور بزرگی بیان کرو ، پھر یہ کہو : ” اے اللہ ! بے شک تو قدرت رکھتا ہے ، اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں ، تو علم رکھتا ہے ، اور میں علم نہیں رکھتا ہوں ، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے ، اگر تو فلاں عورت کے بارے میں یہ جانتا ہے کہ وہ میرے لئے میری دنیا اور میری آخرت میں بہتر ہو گی ( یہاں آدمی اس عورت کا نام لے ) تو اس عورت کو میرے حق میں طے کر دے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) اُسے میرے مقدر میں کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے ، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں ۔