مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: سیدنا رسول اللہ ﷺ کی ( نفل ) نماز
حدیث نمبر: 3659
وَعَنْ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ صَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً تَامَّةَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَنَافِعٌ : ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
نافع بن خالد خزاعی بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی ایسی جگہ نماز ادا کر رہے ہوتے تھے ، جہاں لوگ دیکھ رہے ہوتے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجود مکمل کرتے تھے ، لیکن مختصر نماز ادا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ نافع نامی راوی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ” الثقات“ میں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔