مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ فِي عَمَلِ السِّرِّ . باب: پوشیدہ عمل کا بیان
حدیث نمبر: 3628
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنِّي أَعْمَلُ الْعَمَلَ فَأُسِرُّهُ فَيَظْهَرُ فَأَفْرَحُ بِهِ ؟ قَالَ : " كُتِبَ لَكَ أَجْرَانِ : أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : میں کوئی عمل کرتا ہوں ، اور اُس کو پوشیدہ رکھتا ہوں ، پھر وہ ظاہر ہو جاتا ہے ، تو مجھے اُس سے خوشی ہوتی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہیں دو گنا اجر ملے گا ، پوشیدہ کام کرنے کا اجر ، اور علانیہ کام کرنے کا اجر “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن اسد ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔