حدیث نمبر: 36
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : أَلَا أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا لَمْ أُحَدِّثْ بِهِ أَحَدًا مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَخَافَةَ أَنْ يَتَّكِلَ النَّاسُ عَلَيْهِ ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ رَبُّهُ وَأَنِّي نَبِيُّهُ مُوقِنًا بِقَلْبِهِ - وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى جِلْدِهِ - حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِمْرَانُ الْقَصِيرُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْقَلُوصِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے فرمایا : کیا میں تم لوگوں کو ایک ایسی حدیث بیان نہ کروں ؟ کہ جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی وہ حدیث سنی ہے اُسے کسی کے سامنے اس اندیشے کے تحت بیان نہیں کیا کہ لوگ اسی پر اکتفاء کر لیں گے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :” جو شخص اپنے دل کے یقین کے ساتھ یہ بات جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کا پروردگار ہے اور میں اُس کا نبی ہوں ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جلد کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ۔ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمران القصیر ہے اور وہ متروک ہے ایک اور راوی عبداللہ بن ابوالقلوص ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 36
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «أورده المؤلف فى كشف الاستار 14»