مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ . باب: جب آدمی رات کے وقت بیدار ہو ، تو وہ کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 3582
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ اسْتَنْجَى وَتَوَضَّأَ وَاسْتَاكَ ثُمَّ يَبْعَثُ يَطْلُبُ الطِّيبَ فِي رَبَاعِ نِسَائِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت بیدار ہوتے تھے ، تو استنجاء کرتے تھے ، پھر وضو کرتے تھے ، اور مسواک کرتے تھے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے گھر میں خوشبو طلب کرتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔