مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الْإِيقَاظِ لِلصَّلَاةِ . باب: نماز کے لئے بیدار کرنا
حدیث نمبر: 3580
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ رَجُلٍ يَسْتَيْقِظُ مِنَ اللَّيْلِ فَيُوقِظُ امْرَأَتَهُ فَإِنْ غَلَبَهَا النَّوْمُ نَضَحَ فِي وَجْهِهَا مِنَ الْمَاءِ فَيَقُومَانِ فِي بَيْتِهِمَا فَيَذْكُرَانِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ إِلَّا غُفِرَ لَهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفمحمد محی الدین
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص رات کے وقت بیدار ہوتا ہے ، اور اپنی بیوی کو بھی بیدار کرتا ہے ، اور اگر اُس عورت پر نیند غالب ہو ، تو اُس کے چہرے پر پانی چھڑک دیتا ہے ، پھر وہ دونوں اُٹھ کر اپنے گھر میں نماز ادا کرتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کا رات کی گھڑی میں ذکر کرتے ہیں ، تو ان دونوں کی مغفرت ہو جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔