حدیث نمبر: 3578
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " إِذَا أَرَادَ الْعَبْدُ الصَّلَاةَ مِنَ اللَّيْلِ أَتَاهُ مَلَكٌ فَقَالَ لَهُ : قُمْ فَقَدْ أَصْبَحْتَ فَصَلِّ وَاذْكُرْ رَبَّكَ ، فَيَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ : عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ وَسَوْفَ تَقُومُ ، فَإِنْ قَامَ فَصَلَّى أَصْبَحَ نَشِيطًا خَفِيفَ الْجِسْمِ قَرِيرَ الْعَيْنِ ، وَإِنْ هُوَ أَطَاعَ الشَّيْطَانَ حَتَّى أَصْبَحَ بَالَ فِي أُذُنِهِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ هُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ فِي الْعِشَارِ فِي الزَّكَاةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب بندہ رات کے وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ کرتا ہے ، تو ایک فرشتہ اس کے پاس آتا ہے ، اور کہتا ہے : تم اُٹھ جاؤ صبح ہونے والی ہے ، تم نماز ادا کرو اور اپنے پروردگار کا ذکر کرو ، شیطان اُس کے پاس آتا ہے ، اور کہتا ہے : ابھی رات بہت لمبی ہے ، آرام کرو ، تم تھوڑی دیر بعد اُٹھ جانا اگر وہ اُٹھ کر نماز ادا کر لے ، تو ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ چاک و چوبند ہوتا ہے ، اور اس کا جسم ہلکا پھلکا ہوتا ہے ، اور اُس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں ، اور اگر وہ شیطان کی اطاعت کر لے ، تو صبح ہونے پر شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ” زکوۃ میں عشر وصول کرنے “ والے سے متعلق باب میں آئے گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3578
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔