مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ فَقَدْ ذَكَرَهُ وَإِنْ قَلَّتْ صَلَاتُهُ . باب: جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے ، وہ گویا کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے اگرچہ اس کی ( نفل ) نماز کم ہو
حدیث نمبر: 3559
عَنْ وَاقِدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَدْ ذَكَرَهُ وَإِنْ قَلَّتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَتُهُ الْقُرْآنَ ، وَمَنْ عَصَى اللَّهَ لَمْ يَذْكُرْهُ وَإِنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَتُهُ الْقُرْآنَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جِمَازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واقد رضی اللہ عنہ ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کرتا ہے ، وہ گویا اس کا ذکر کرتا ہے ، اگرچہ اس کی ( نفلی ) نماز ، یا روزہ ، یا قرآن کی تلاوت کم ہو ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا ، اگرچہ اس کی نماز ، روزہ اور قرآن کی تلاوت زیادہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے ، اور وہ متروک ہے ۔