مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ . باب: رات کی نماز برائیوں سے روکتی ہے
حدیث نمبر: 3556
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ فُلَانًا يُصَلِّي فَإِذَا أَصْبَحَ سَرَقَ قَالَ : " سَيَنْهَاهُ مَا يَقُولُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : فلاں شخص ( رات کے وقت نفل نماز ) نماز ادا کرتا ہے ، جب صبح ہوتی ہے ، تو وہ چوری کر لیتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو ( نماز ) وہ پڑھتا ہے ، وہ عنقریب اسے ( چوری کرنے سے ) روک دے گی“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔