مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ عَدَدِ الْوِتْرِ . باب: وتر کی تعداد
حدیث نمبر: 3449
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ بِتِسْعٍ حَتَّى إِذَا بَدَنَ وَكَثُرَ لَحْمُهُ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ بِ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ : وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نو وتر ادا کرتے تھے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم بھاری ہو گیا اور گوشت زیادہ ہو گیا ، تو آپ سات وتر ادا کرنے لگے ، دو رکعات آپ بیٹھ کر پڑھ لیتے تھے ، جس میں آپ سورت زلزال اور سورت الکافرون کی تلاوت کرتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے “ ۔ امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔