مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى . باب: چاشت کی نماز
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قُطِعَ بِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمَلَنِي عَلَى جَمَلٍ فَمَرَّ بِي وَأَنَا أَضْرِبُهُ فِي آخِرِ النَّاسِ فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَوْطٍ فَمَا زَالَ فِي أَوَائِلِ النَّاسِ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرُدُّهُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي سِتَّ رَكَعَاتٍ . ¤سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اونٹ سواری کے لئے دیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر میرے پاس سے ہوا ، تو میں لوگوں میں سب سے پیچھے تھا اور اسے مار کر چلا رہا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے اپنی چھڑی ماری ، تو وہ لوگوں سے آگے نکلنے لگا ، یہاں تک کہ جب ہم مکہ آ گئے ، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں وہ ( اونٹ ) آپ کو واپس کرنا چاہتا تھا ، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت چھ رکعات ادا کی تھیں ۔