حدیث نمبر: 3419
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ صَلَّى الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ ، وَمَنْ صَلَّى أَرْبَعًا كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ ، وَمَنْ صَلَّى سِتًّا كُفِيَ ذَلِكَ الْيَوْمَ ، وَمَنْ صَلَّى ثَمَانِيًا كَتَبَهُ اللَّهُ مِنَ الْقَانِتِينَ ، وَمَنْ صَلَّى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا لِلَّهِ مَنٌّ يَمُنُّ بِهِ عَلَى عِبَادِهِ وَصَدَقَةٌ ، وَمَا مَنَّ اللَّهُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ عِبَادِهِ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَفَّهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص چاشت کے وقت دو رکعات ادا کرتا ہے ، اس کا شمار ” غافلین “ میں کیا جاتا ہے ، جو شخص چار رکعات ادا کرتا ہے ، اس کا شمار عبادت گزاروں میں کیا جاتا ہے ، جو شخص چھ رکعات ادا کرتا ہے ، اس دن میں اس کی کفایت ہو جاتی ہے ، جو شخص آٹھ رکعات ادا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کا نام ” قانتین “ میں نوٹ کر لیتا ہے ، جو شخص بارہ رکعات ادا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ، اور رات اور دن میں ، ہر وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر احسان کرتا ہے ، اور صدقہ کرتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے کسی ایک پر کوئی ایسا فضل نہیں کرتا ، جو اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اُسے اپنے ذکر کی توفیق نصیب کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے ، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، علی بن مدینی اور دیگر حضرات نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3419
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن