مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ قَارَنَهَا الشَّيْطَانُ فَإِذَا انْبَسَطَتْ فَارَقَهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلزَّوَالِ قَارَنَهَا فَإِذَا زَالَتْ فَارَقَهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلْمَغِيبِ قَارَنَهَا فَإِذَا غَابَتْ فَارَقَهَا " فَنَهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ لِصَفْوَانَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب سورج طلوع ہوتا ہے ، تو شیطان کا سینگ اس کے ساتھ مل جاتا ہے ، جب وہ طلوع ہو جاتا ہے ، تو وہ سینگ اس سے الگ ہو جاتا ہے پھر جب وہ زوال کے قریب ہوتا ہے ، تو وہ سینگ پھر اس کے ساتھ مل جاتا ہے ، جب وہ ڈھل جاتا ہے ، تو وہ سینگ اس سے الگ ہو جاتا ہے ، جب وہ غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے ، تو وہ سینگ اس کے ساتھ مل جاتا ہے ، جب وہ غروب ہو جاتا ہے ، تو وہ سینگ اُس سے الگ ہو جاتا ہے ۔
( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوقات میں نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اس سے پہلے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول وہ حدیث گزر چکی ہے ، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے ۔