مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ " . باب: اس شخص کا بیان ، جو ظہر سے پہلے اور اس کے بعد نماز ادا کرے
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَمَنْ تَهَجَّدَ بِهِنَّ مِنْ لَيْلَتِهِ ، وَمَنْ صَلَّاهُنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نَاهِضُ بْنُ سَالِمٍ الْبَاهِلِيُّ وَغَيْرُهُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ وَغَيْرِهِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعِشَاءِ . ¤سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کرتا ہے ، گویا وہ اس رات میں تہجد کی نماز میں وہ رکعات ادا کرتا ہے ، اور جو شخص عشاء کے بعد چار رکعات ادا کرتا ہے ، تو یہ شب قدر میں چار رکعات ادا کرنے کی مانند ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ناہض بن سالم باہلی ہے ، اور اس کے علاوہ اور راوی بھی ایسے ہیں ، جن کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کے حوالے سے منقول احادیث آگے آئیں گی ، جو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد ، نماز ادا کرنے کے بارے میں ہیں ۔