مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ . باب: استسقاء کا بیان
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - : لَوْ أَنَّ عَبِيدِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَزَادَ فِيهِ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا ؟ قَالَ : " جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ بِقَوْلِ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " . ¤ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، قُلْتُ : وَمَدَارُهُ عَلَى صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ : حَدَّثَنَا صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ ، وَكَانَ صَدُوقًا . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پروردگار فرماتا ہے : اگر میرے بندے میری اطاعت کریں ، تو میں انہیں رات کے وقت بارش کے ذریعے سیراب کروں گا ، اور دن کے وقت سورج کو طلوع کروں گا ، اور میں انہیں بجلی کی کڑک نہیں سنواؤں گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اپنے ایمان کی تجدید کرو ! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : لا الہ الا اللہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید کرو ! “ ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کا مدار صدقہ بن موسیٰ دقیقی پر ہے ، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں : ہمیں صدقہ دقیقی نے حدیث بیان کی ، وہ صدوق ہیں ۔