مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الصِّدْقَ مِنَ الْإِيمَانِ . باب: سچائی کے ایمان کا حصہ ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 327
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى الْخِلَالِ كُلِّهَا ، إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ الْأَعْمَشِ وَأَبِي أُمَامَةَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مؤمن میں ہر عادت ہو سکتی ہے ، صرف خیانت اور جھوٹ نہیں ہو سکتے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اعمش اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے درمیان میں یہ منقطع ہے ۔