مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعِيدِ وَبَعْدَهَا 3230 عَنْ أَيُّوبَ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَالْحَسَنَ يُصَلِّيَانِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ الْإِمَامُ قَالَ : وَرَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ جَاءَ فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . باب: عید سے پہلے اور اس کے بعد ( نفل ) نماز ادا کرنا
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ وَعَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِالنَّاسِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى فَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى سَبْعًا وَقَرَأَ : ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسًا وَقَرَأَ : اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي وَاقِدٍ فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الْقِرَاءَةُ خَالِيَةٌ عَنِ التَّكْبِيرِ ، وَحَدِيثُ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا الْقِرَاءَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌسیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتیں ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن عید کی نماز پڑھاتے ہوئے پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہی تھیں اور سورت ق کی تلاوت کی تھی ، جب کہ دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہی تھیں ، اور سورت اقتربت الساعۃ کی تلاوت کی تھی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، اور اس میں تلاوت کا ذکر ہے ، تکبیر کا ذکر نہیں ہے ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کیا ہے ، اور انہوں نے قرأت کا ذکر نہیں کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔