مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعِيدِ وَبَعْدَهَا 3230 عَنْ أَيُّوبَ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَالْحَسَنَ يُصَلِّيَانِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ الْإِمَامُ قَالَ : وَرَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ جَاءَ فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . باب: عید سے پہلے اور اس کے بعد ( نفل ) نماز ادا کرنا
عَنْ أَيُّوبَ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَالْحَسَنَ يُصَلِّيَانِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ الْإِمَامُ قَالَ : وَرَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ جَاءَ فَجَلَسَ وَلَمْ يُصَلِّ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . ¤ایوب بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حسن بصری کو دیکھا ہے کہ وہ عید کے دن امام کے آنے سے پہلے ( نفل ) نماز ادا کرتے تھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے محمد بن سیرین کو دیکھا ہے کہ وہ آ کر بیٹھ گئے تھے انہوں نے ( نفل نماز ) ادا نہیں کی تھی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ نقل کیا ہے : کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے چار رکعات ادا کی تھیں ۔ امام ابویعلیٰ کی روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ : أَنَّ أَنَسًا كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِامام طبرانی رحمہ اللہ نے (المعجم) الکبیر میں روایت کیا ہے : ” سیدنا انس رضی اللہ عنہ چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے “ ، اور (مسند) ابویعلیٰ کے راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں ۔