حدیث نمبر: 3143
وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَطَبَ فِي الْجُمُعَةِ خَطَبَ عَلَى عَصًا . ¤ قُلْتُ : ذَكَرَ هَذَا فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرماتے تھے تو عصا کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : انہوں نے یہ بات ایک طویل حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند ” ضعیف “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3143
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔