مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا وَالْجُلُوسِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ . باب: کھڑے ہو کر خطبہ دینا اور دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا
حدیث نمبر: 3138
وَفِي الْبَزَّارِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجِلْسَةٍ . ¤ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ .محمد محی الدین
امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرماتے تھے جن کے درمیان بیٹھ کر آپ فصل کرتے تھے امام طبرانی کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔