حدیث نمبر: 3082
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ قَعَدَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ فَيَكْتُبُونَ مَنْ جَاءَ مِنَ النَّاسِ عَلَى مَنَازِلِهِمْ ؛ فَرَجُلٌ قَدَّمَ جَزُورًا ، وَرَجُلٌ قَدَّمَ بَقَرَةً ، وَرَجُلٌ قَدَّمَ شَاةً وَرَجُلٌ قَدَّمَ دَجَاجَةً وَرَجُلٌ قَدَّمَ بَيْضَةً " قَالَ : "فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَجَلَسَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ طُوِيَتِ الصُّحُفُ وَدَخَلُوا الْمَسْجِدَ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب جمعہ کا دن ہوتا ہے ، تو فرشتے مساجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ، اور لوگوں کے نام ان کی آمد کی ترتیب کے حساب سے نوٹ کرتے ہیں تو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے اونٹ صدقہ کیا ہو ، کوئی شخص یوں ہوتا ہے ، جیسے اس نے گائے صدقہ کی ہو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے بکری صدقہ کی ہو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے مرغی صدقہ کی ہو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے انڈا صدقہ کیا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جب مؤذن اذان دیتا ہے ، اور امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے ، تو صحیفے لپیٹ دیے جاتے ہیں ، اور فرشتے مسجد میں داخل ہو کر ذکر ( یعنی خطبہ ) غور سے سنتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 3082
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔