مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنِ اقْتَصَرَ عَلَى الْوُضُوءِ . باب: جو شخص ( جمعہ کے دن ) وضو کرنے پر اکتفاء کرے
حدیث نمبر: 3070
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُبَّمَا اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرُبَّمَا تَرَكَهُ أَحْيَانًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَكِنَّهُ أَثْنَى عَلَيْهِ أَحْمَدُ وَقَالَ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ : ضَعِيفٌ وَلَكِنَّهُ صَدُوقٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن بعض اوقات غسل کر لیتے تھے کبھی کبھار آپ اسے ترک بھی کر دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، تاہم امام أحمد نے اس کی تعریف کی ہے عمرو بن علی کہتے ہیں : یہ ضعیف ہے ، لیکن صدوق ہے ۔