مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْجُمُعَةِ وَفَضْلِهَا . باب: جمعہ اور اس کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحُذَيْفَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَضَلَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَنِ الْجُمُعَةِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا ، لِلْيَهُودِ السَّبْتَ وَلِلنَّصَارَى الْأَحَدَ ، نَحْنُ الْآخِرُونَ فِي الدُّنْيَا الْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَغْفُورُ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : " الْمَغْفُورُ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اللہ تعالی نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن کے بارے میں گمراہ کر دیا یہودیوں کا دن ہفتے کا دن ہے ، اور عیسائیوں کا دن اتوار کا دن ہے ہم دنیا میں ( آنے کے اعتبار سے ) بعد والے ہیں ، اور قیامت کے دن پہلے ہوں گے جن کی مغفرت تمام مخلوق سے پہلے ہو جائے گی“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح“ میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جن کی مغفرت تمام مخلوق سے پہلے ہو جائے گی“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔